5000mAh Moto E4 Plus and Moto E4 might get announced on July 17

5000mAh Moto E4 Plus And Moto E4 Might Get Announced On July 17

5000ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ موٹو ای 4 پلس کا اعلان 17 جولائی کو ہوگا

موٹرولا کے متوقع طور پر اگلے بازی پلٹنے والے فون ، موٹوای 4 اور موٹو ای 4 پلس کا باضابطہ طور پر اعلان 17 جولائی 2017 کو کیا جائے گا۔ موٹو ای 4 کی قیمت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 249.99 کینیڈین ڈالر یا 185 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔ اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ یہ ڈیوائس یورپ میں 150 یورو میں فروخت کی جائے گی جبکہ موٹو ای 4 پلس کی قیمت 190 یورو / 299.99 کینیڈین ڈالر/ 235 امریکی ڈالر ہوگی۔

(جاری ہے)

انٹری لیول ڈایوئسز کے حوالے سے پہلے بھی کئی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ڈیوائسز میں میڈیا ٹیک MT6737 چپ سیٹ، 2 جی بی یا 3 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہوگی۔ موٹو ای 4 کا ڈسپلے 5 انچ 720p ہوگا۔ فون میں 8 میگا پکسل کیمرہ اور 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ فون کے بڑے ورژن موٹو ای 4 پلس کا ڈسپلے 5.5 انچ 720p ہوگا۔ فون میں 13 میگا پکسل کیمرہ اور 5000 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری ہوگی۔
تاریخ اشاعت: 2017-05-30

More Technology Articles