5G-enbabled Samsung Galaxy Tab S6 is in the works, will be world's first 5G tablet

5G-enbabled Samsung Galaxy Tab S6 Is In The Works, Will Be World's First 5G Tablet

5 جی سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 دنیا کا پہلا 5 جی ٹیب ہوگا

سام سنگ ایک 5 جی ٹیبلٹ   سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 پر  کام  کر رہا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا 5 جی ٹیب ہوگا۔ اس ٹیبلٹ کا ماڈل نمبر SM-T866Nہے۔ اس ٹیبلٹ کو سب سے پہلے  وائی فائی اور بلوٹوتھ سرٹیفیکیشن سائٹ پر دیکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ ماڈل نمبر میں این  ظاہر کرتا ہے کہ یہ ڈیوائس جنوبی کوریا کے لیے ہے۔ جنوبی کوریا میں ابھی سے 5 جی کے صارفین کی اچھی خاصی تعداد  اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی  بھی  کافی تعداد میں فروخت ہوا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 اس سے  پہلے بھی ایک عالمی ریکارڈ بنا چکا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا ٹیبلٹ  ہے ، جس کے ڈسپلے میں ایچ ڈی آر 10 پلس کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ اسے یورپ اور امریکا میں لانچ کیا گیاتھا، جہاں بڑے شہروں میں  5 جی نیٹ ورکس نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس ٹیبلٹ کا 5 جی ورژن بھی ان  ممالک میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-04

More Technology Articles