5Gbps broadband coming to some UK homes next year

5Gbps Broadband Coming To Some UK Homes Next Year

برطانیہ میں 5 جی بی پی ایس براڈ بینڈ سروس کا آغاز ہورہا ہے

برطانوی کمپنی گیگا کلیئر نے اعلان کیا ہےکہ اگلے سال کے شروع سے وہ برطانیہ میں 5 گیگا بائٹس فی سیکنڈ براڈ بینڈ آزمائشی سروس شروع کرے گا۔
گیکا کلیئر کا نیٹ ورک پورے برطانیہ میں تو نہیں پھیلا ہوا۔ اس کی سروس بڑے شہروں اور مخصوص دیہاتی علاقوں میں ہی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اب جب کہ برطانوی حکومت 2020 تک برطانیہ میں ہر جگہ 10 ایم بی پی ایس کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ پہنچانا چاہتی ہے ، وہاں اگلے سال کے شروع سے ہی5 جی بی پی ایس براڈ بینڈ فراہم کرناکافی اہم ہے۔


کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس زبردست ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ پر 1.5جی بی کی فائل 4 سے 6 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔گیگا کلیئر اس سپیڈ کے بدلے گھریلو صارفین سے 299 پاؤنڈ علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور کاروباری اداروں سے 1500 پاؤنڈ علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ماہانہ وصول کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-18

More Technology Articles