A Canadian man invented a wheel that can make cars move sideways

A Canadian Man Invented A Wheel That Can Make Cars Move Sideways

اب گاڑی کو سامنے اور پیچھے ہی نہیں سائیڈوں پر بھی چلایا جا سکتا ہے

اب متوازی پارکنگ کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ اس کی وجہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  ولیم لیڈیارڈکا ایجاد کیا ہوا حیرت انگیز ٹائر ہے۔ ولیم کے بنائے خصوصی رم میں لگے اومنی ڈائریکشنل  وہیل سے گاڑی کو آگے کی طرف، پیچھے کی طرف اور دونوں سائیڈوں کی طرف حرکت دی جا سکتی ہے۔ان ٹائروں سے گاڑی کو کھڑے کھڑے گھمایا بھی جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان ٹائروں کی باقی خصوصیات وہی ہیں، جو دوسرے  عام ٹائروں کی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان ٹائروں کے لیے  الگ سے گاڑی ڈیزائن نہیں کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)


ولیم اس وقت کسی ایسی کمپنی کی تلاش میں ہے،جو اس کے ساتھ ان ٹائروں پر مزید کام کر سکے۔
اومنی ڈائریکشنل وہیل کا تصور نیا نہیں ہے۔ پہلے انہیں وہیل چیئرز، روبوٹس اور دوسرے چھوٹی ایپلی کیشن کے لیے متعارف کرایا جا چکا ہے۔ہونڈا موٹر کمپنی بھی 2009 میں ٹوکیو موٹر شو میں ایک اومنی ڈائریکشنل وہیل کو متعارف کرا چکی ہے تاہم یہ ایک پرسنل موبلٹی ڈیوائس کے لیے متعارف کرائے گئے تھے۔ولیم کا کہنا ہے کہ اس کے ٹائر دوسرے ٹائروں سے دس گنا زیادہ تیز رفتار ہیں۔

A Canadian man invented a wheel that can make cars move sideways
تاریخ اشاعت: 2016-07-04

More Technology Articles