A powerful laser 'porch light' could let aliens know where we are

A Powerful Laser 'porch Light' Could Let Aliens Know Where We Are

ایک طاقتور لیزر ”پورچ لائٹ“ سے خلائی مخلوق کو بتایا جا سکتا ہے کہ ہم کہاں ہیں

ایم آئی ٹی کےایک محقق نے دعویٰ کیا ہے کہ لیزرسے بنائے گئے روشنی کے مینار کا  20 ہزار نوری سال کے فاصلے  سے بھی  پتا چلایا جا سکتا ہے۔یہ  دوسرے سیاروں پر آباد مخلوق کے لیے  پورچ لائٹ کا کام دے گا۔  جیمز کلارک کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 میٹر کی  دوربین سے 1 سے 2 میگا ٹن لیزر کو فوکس کرنےسے  اتنی تابکاری  خارج ہوگی، جسے سورج کی زیریں سرخ  توانائی سے ممتاز کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح ہزاروں نوری سال کے فاصلے پر     خلائی مخلوق موجود ہوئی تو وہ اس لیزر سے ہمارے بارے میں پتا چلا سکے گی ۔ جیمز نے  اپنی تحقیق میں بتایا کہ لیزر کو استعمال کرتے ہوئے ہم  جھماکوں  سے مورس کوڈ کی طرز پر پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔
لیزر سے  ایسا روشنی کا مینار بنایا جانا بالکل ممکن ہے۔ چلی میں زیر تعمیر ایک دوربین 39  میٹر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ    متروک  یو ایس ائیر فورس YAL-1 ائیر بورن لیزر، جو میزائلوں کو دوران پرواز تباہ کر سکتی ہے، ویسی ہی ہے، جیسی کلارک نے تجویز کی ہے۔
جمیز کلارک کی اس تجویز پر کافی تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر لیزر کی طرف دیکھنے سے آنکھوں کو نقصان ہو سکتا ہے، چاہے اس کی بیم آنکھوں سے اوجھل ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہ لیزر اپنے پاس سے گزرنے والے خلائی جہازوں کے کیمروں کو بھی خراب کر سکتی ہے۔
اس پر جیمز نے تجویز دی ہے کہ اس لیزر سسٹم کو زمین کے چاند کے دور دراز مقام پر نصب کیا جا سکتا ہے لیکن یہ عملی طور پر فی الحال ممکن نہیں ہے۔
ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر خلائی مخلوق اپنے سیارے پر ایسی ہی طاقتور لیزر لائٹ سے روشنی کا مینار بنائے تو کیا ہم اسے دیکھ سکتے ہیں؟
جی ہاں، ایسے کسی بھی روشنی کے مینار کو ہم 1 میٹر یا اس سے بڑی دوربین سے دیکھ سکتے ہیں۔ سیاروں کی کھوج میں استعمال ہونے والے آلات بھی ایسی لیزر لائٹ کا پتا چلا سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-06

More Technology Articles