Acer adds two new Intel Core i3-based options to its Chromebox CXI Series

Acer Adds Two New Intel Core I3-based Options To Its Chromebox CXI Series

ایسر نے سی ایکس آئی سیریز میں دو نئے کروم باکس متعارف کرا دئیے

اس وقت تک کروم آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے کچھ زیادہ ڈیسک سسٹم دستیاب نہیں ہیں۔اگر ہیں تو وہ بہت زیادہ پاورفل نہیں ہیں۔ ایسر نے کروم باکس سی ایکس آئی (CXI) سیریز میں دو نئے ماڈل متعارف کرائے ہیں۔دونوں میں چوتھی نسل کے کور آئی 3 ڈوئل کور پراسیسر استعمال کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)


دونوں نئے ماڈل کے نام CXI-i34GKM اور CXI-i38GKM ہیں پہلے ماڈل میں 4 جی بی کی ریم ہے جبکہ دوسرے کی ریم 8 جی بی کی ہے۔دونوں کروم باکس ڈیوائس میں 16 جی بی کی سولڈ سٹیٹ ڈرائیو بھی لگائی گئی ہے۔
دونوں ڈیوائس 2K اور 4K ریزولوشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔ CXI-i34GKM ماڈل کی قیمت 349.99 ڈالر ہے جبکہ CXI-i38GKM کو 399.99 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-06

More Technology Articles