Adobe brings its Select Subject feature to Photoshop on iPad

Adobe Brings Its Select Subject Feature To Photoshop On IPad

ایڈوبی ، فوٹو شاپ فار آئی پیڈ کے لیے سلیکٹ سبجیکٹ کا فیچر لے آیا

ایڈوبی نے پچھلے ماہ آئی پیڈ کے لیے فوٹو شاپ متعارف کرایا  تھا۔ صارفین نے شکایت کی تھی کہ اس میں بہت سے فنکشن ابھی تک شامل نہیں گئے گئے ہیں۔اس کے جواب میں ایڈوبی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سافٹ وئیر کو بہتر بنانے کے لیے  نئے فیچر متعارف  کرائے گا۔
اب کمپنی نے آئی پیڈ ایپ کو سلیکٹ سبجیکٹ فیچر سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔سلیکٹ سبجیکٹ  فیچر مصنوعی ذہانت کے استعمال سے بیک گراؤنڈ سے سبجیکٹ کو سلیکٹ کر سکتا ہے۔
عام طور پر اگر تصویر میں فوکس کی آؤٹ  لائن پیچیدہ ہو تو صرف ایک ٹیپ سے سلیکشن کی جا سکتی ہے۔ جب سلیکشن ہو جائے تو آپ فوکسڈ ایریا یا بیک گراؤنڈ میں فلٹر یا ایفیکٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔
ایڈوبی کا کہنا ہے کہ موبائل فیچر  بالکل ڈیسک ٹاپ ورژن جیسا ہوگا۔ یہ سبجیکٹ کے گرد واضح آؤٹ لائن بنائے گا۔

(جاری ہے)

آئی پیڈ کے محدوڈ ہارڈ وئیر کے باوجود یہ تیزی سے کام کرے گا۔


یہ ٹول مشین لرننگ الگورتھمز استعمال کرتا ہے۔ اسے بہت سی تصاویر اور مناظر کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے۔ ایڈوبی اسے پیچیدہ اشیا جیسے بالوں وغیرہ کی سلیکشن کے  لیے مزید آپٹمائز کر  رہا ہے۔
اس فیچر کے علاوہ فوٹو شاپ فار آئی پیڈ کو کلاؤڈ سٹوریج سے  ڈاکیومنٹس  تیزی سے اپ لوڈ کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔اس ایپ کو ایڈوبی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا  ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-16

More Technology Articles