Adobe is ending Flash support in 2020

Adobe Is Ending Flash Support In 2020

ایڈوبی 2020 میں فلیش کی سپورٹ ختم کر رہا ہے

ایڈوبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2020 تک فلیش کی سپورٹ ختم کر دے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2020 کے اختتام تک فلیش پلیئر کو اپ ڈیٹ کرنا اور اس کی ڈسٹری بیوشن بند کر دیں گے۔کمپنی نے ڈویلپرز اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ فلیش کی بجائے نئے اوپن فارمیٹ استعمال کریں۔
کمپنی نے ایپل، گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور موزیلا سے بھی درخواست کی کہ وہ 2020 میں فلیش کی ”وفات“ تک تھوڑا صبر کریں۔

(جاری ہے)

فیس بک اعلان کر چکا ہے کہ وہ جلد ہی فلیش پر منبی گیمز کو اوپن ویب فارمیٹ جیسے ایم ٹی ایم ایل 5 پر منتقل کر دے گا۔ 2010 سے ایپل کے میک میں فلیش پہلے اسے انسٹال ہی نہیں ہوتی ، سفاری میں فلیش چلانے کے لیے پہلے اجازت لینا پڑتی ہےاور آئی او ایس ڈیوائسز تو اسے سپورٹ ہی نہیں کرتیں۔ اس سے ایپل کے چاہنے والوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
گوگل پر بھی فلیش کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے۔ تین سال پہلے 80فیصد ڈیسک ٹاپ کروم صارفین ہرروز کسی نہ کسی فلیش سائٹ کو وزٹ کرتے تھے۔ آج یہ تعداد 17 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ویب سائٹس تیزی سے فلیش کو چھوڑ رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-25

More Technology Articles