Adobe Premiere CC goes cross platform

Adobe Premiere CC Goes Cross Platform

ایڈوبی نے آئی پیڈ کے لیے ایڈوبی پریمیئر رش سی سی اور فوٹو شاپ سی سی جاری کر دئیے

ایک تقریب کے دوران ایڈوبی نے اپنی دو اہم ایپس کو موبائل صارفین کے لیے جاری کر دیا ہے۔ یہ آئی پیڈ کے لیے ایڈوبی پریمیئر رش سی سی اور فوٹو شاپ سی سی ہیں۔
ایڈوبی فوٹو شاپ سی سی فار آئی پیڈ میں فل پی ایس ڈی سپورٹ، لیئرز سپورٹ اور بہت سے فوٹوشاپ ٹولز جیسے Brushes، Gradient، Marquee، Lasso، Adobe Sensei-powered Content-aware اور cloud sync شامل کیے گئے ہیں۔
کلاؤڈ سینک کافی اہم اپ ڈیٹ ہے۔

اس سے آپ لیپ ٹاپ یا پی سی پر پی ایس ڈی فائلز پر کام کر کے آئی پیڈ پر بھی اپنے کام کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایڈوبی فوٹو شاپ سی سی فار آئی پیڈ میں ایپل پنسل کی سپورٹ ہوگی۔
فوٹو شاپ سی سی فار آئی پیڈ 2019 میں سامنے آئے گا۔ ایڈوبی اس کے اینڈروئیڈ ورژن پر کام کر رہا ہے۔
آئی پیڈ پر فوٹو شاپ سی سی کے لیے آپ یہاں کلک کر کے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایڈوبی پریمیئر رش سی سی موبائل کے ایڈوبی کو ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ وئیر ہے۔
ایڈوبی پریمیئر رش سی سی اصل میں پریمیئر پرو اور آفٹر ایفیکٹس کا مجموعہ ہے۔ یہ کلپ، کلر، موشن گرافکس اور آڈیو ایڈیٹنگ کی سہولیات پیش کرتا ہے۔ ایڈوبی پریمیئر رش سی سی میں کام کر کے صارفین فوری طور پر بڑی سوشل میڈیا سائٹس جیسے یوٹیوب اور انسٹآگرام پر شیئر کر سکتے ہیں۔

ایڈوبی پریمیئر رش سی سی میں بھی کلاؤڈ سینک کی سپورٹ ہے۔ یعنی آپ ایک ہی پراجیکٹ پر آئی فون، آئی پیڈ یا میک پر کام کر سکتے ہیں ایڈوبی اس ایپلی کیشن کے اینڈروئیڈ ورژن پر بھی کام کر رہا ہے۔
انفرادی صارفین کے لیے ایڈوبی پریمیئر رش سی سی کی قیمت 9.99 ڈالر ماہانہ ہے۔ ٹیم کے لیے یہ قیمت 19.99 ڈالر ماہانہ اور انٹرپرائز کے لیے 29.99 ڈآلر ماہانہ ہے۔ یہ کریٹیو کلاؤڈ آل ایپس، پریمیئر پرو سنگل ایپ اور سٹوڈنٹ پلان کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ 100 جی بی کلاؤڈ سٹوریج بھی دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-15

More Technology Articles