Adobe will kill Shockwave on April 9th

Adobe Will Kill Shockwave On April 9th

ایڈوبی 9 اپریل سے شاک ویو کی سپورٹ ختم کردے گا

ایڈوبی نے صرف فلیش کو ہی ختم نہیں کیا۔ ایڈوبی نے اب شاک ویو(Shockwave) فار ونڈوز کو بھی بند کرنے کا فیصلہ  کر لیا ہے۔9اپریل 2019 کو شاک ویو کی سپورٹ بند کر دی جائے گی۔
ایڈوبی شاک ویو (سابقہ میکرومیڈیا شاک ویو)انٹرایکٹیو ملٹی میڈیا ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیمز بنانے کے لیے ملٹی میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ڈویلپر ایڈوبی ڈائریکٹر سے مواد تخلیق کر کے انٹرنیٹ پر پبلش کرتے ہیں، جسے ویب براؤزر یا کمپیوٹر پر شاپ ویو پلیئر پلگ ان سے دیکھا جا سکتا ہے۔

کمپنی 2017 میں پہلے ہی آتھرنگ ٹول ڈائریکٹر اور میک پلیئز کو ختم کر چکی ہے۔ ایڈوبی کی طرف سے  شاک ویو کی سپورٹ اُن  کاروباری صارفین کو جاری رہے گی ،  جن کے ساتھ کمپنی کے کاروباری معاہدے ہیں۔ یہ معاہدے بھی 2022 میں ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)


ایڈوبی کی ٹیکنالوجیز نے ایک وقت میں انٹرنیٹ پر راج کیا ہے لیکن اب انٹرنیٹ زیادہ جدید ہوگیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز جیسے HTML5اور WebGL انٹرنیٹ پر چھا رہی ہیں۔

ایسے میں ڈویلپر کافی عرصہ پہلے ہی ایڈوبی کی پرانی ٹیکنالوجیز کو چھوڑ کر نئے  یورنیورسل فارمیٹس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایڈوبی اب بھی اپنے پلگ انز اور  ٹیکنالوجیز کے لیے سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہے لیکن ڈویلپرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے  انہیں ختم کرنے پر مجبور ہے۔
بہت سے صارفین مختلف ویب سائٹس پر شاک ویو کی کمی تو محسوس کریں گے لیکن اب یہ کافی مشکلات کا  باعث بن رہا ہے۔بہت سی پرانی ویب گیمز اور میڈیا کو شا ک ویو سے بنایا گیا  ہے لیکن شاک ویو کی سپورٹ بند ہونے سے ان کےڈویلپرز کو بھی نئی ٹیکنالوجیز کی طرف توجہ دینی پڑے گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-11

More Technology Articles