Affordable phones in 2018 could have high-resolution Quad HD screens

Affordable Phones In 2018 Could Have High-resolution Quad HD Screens

2018 کے مناسب قیمت سمارٹ فونز میں ہائی ریزولوشن کواڈ ایچ ڈی سکرین ہوگی

کوالکوم مبینہ طور پر ایک نئی چپ، سنیپ ڈریگن 670، پر کام کر رہا ہے جو 2018 کے ہائی ریزولوشن کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سمارٹ فونز میں استعمال کی جائے گی۔یہ سمارٹ فون مڈ رینج یعنی مناسب قیمت کے ہونگے۔
یہ معلومات ایک جرمن بلاگر رولینڈ کوانڈٹ نے دی ہیں، جو ماضی میں درست معلومات فراہم کر چکے ہیں۔
نیا کوالکوم سنیپ ڈریگن 670 ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور یہ موجودہ سنیپ ڈریگن 660 کی جگہ لے گا۔

(جاری ہے)

سنیپ ڈریگن 660 ایشیاء کی مقبول ڈیوائسز جیسے اوپو آر 11 اور آر11 ایس، کچھ ویوو فونز اور شومی می نوٹ 3 میں استعمال کیا جا چکا ہے تاہم یہ چپ مغربی میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔
نئے سنیپ ڈریگن 670 پلیٹ فارم کا ماڈل نمبر SDM670 ہے ۔اس میں
• 6 جی بی LPDDR4X ریم
• 64 جی بی eMMC 5.1 فلیش سٹوریج
• ڈبلیو کیو ایچ ڈی سکرین
• 22، 6+13 میگا پکسل کیمرہ
ہوگا۔ اس سے پہلے سنیپ ڈریگن 6xx سیریز چپس میں اوکٹا کور ڈیزائن تھا جبکہ نئے چپ سیٹ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کا ڈیزائن ہیکسا کور ہوگا۔اس کے ساتھ دو بڑی Kryo 360 کور اور 4 پاور کی بچت کرنے والی کورہونگی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے سام سنگ کے 10 این ایم پروسس پر بنایا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-27

More Technology Articles