AI can gauge the risk of dying from heart conditions

AI Can Gauge The Risk Of Dying From Heart Conditions

مصنوعی ذہانت دل کی بیماریوں سے مرنے کے خطرے کا پتا چلا سکتی ہے

مصنوعی ذہانت سے بیماریوں کے خطرے کا پہلے سے پتا چلایا جا سکتا ہے۔ جلد ہی مصنوعی ذہانت  دل کے جان لیوا دورے یا  دل کی جان لیوا بیماری کی پیش گوئی بھی کر سکے گی۔ایم آئی ٹی ، سی ایس اے آئی ایل کے محققین  نے رسک کارڈیو(RiskCardio) کے نام سے ایک مشین لرننگ سسٹم ڈویلپ کیا ہے۔
یہ سسٹم دل اور خون کی وریدوں  کے مسائل سے موت واقع ہونے  کے خطرے  اندازہ لگاتا ہے۔
یہ سسٹم صرف 15 منٹ کی ای سی جی ریڈنگ سے بیماری کے خطرے کا اندازہ لگا لیتا ہے۔یہ سسٹم 15 منٹ کی ای سی جی ریڈنگ سے اندازہ لگا سکتا ہے کہ مریض اگلے 30 دنوں یا اگلے ایک سال کے دوران دل کی بیماری سے وفات پائے گا یا نہیں۔محققین نے اس  مشین لرننگ سسٹم کو  ہسٹوریکل ڈیٹا سے ٹریننگ دی ہے۔اس ڈیٹا میں زندہ بچ جانے والے  مریضوں کے دل کی دھڑکن کو نارمل اور وفات پا جانے والے مریضوں کی دل کی دھڑکن کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی ڈیٹا کی بنیاد پر مریض کے دل کی دھڑکن کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ابھی اس ڈیٹا کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں مزید عمروں،  نسلی پس منظر رکھنے والے اور جنس کے لحاظ سے  فلٹر کیاجائے گا۔ایسا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس سسٹم کی معمولی غلطی خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔اگر رسک کارڈیو   اگر تجارتی پیمانے پر دستیاب ہوا تو اس سے ڈاکٹر زیادہ بہتر طور پر مریض کی حالت کا انداذہ لگا کر اس کے مطابق علاج کر سکیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-16

More Technology Articles