Air Link is new distributor of Samsung in Pakistan

Air Link Is New Distributor Of Samsung In Pakistan

سام سنگ نے پاکستان میں ایئر لنک کو موبائل فون کیلئے نیا ڈسٹری بیوٹر مقرر کردیا

سرکردہ ٹیکنالوجی لیڈر سام سنگ پاکستان نے اپنے ڈیلرز نیٹ ورک کو مزید توسیع دیتے ہوئے ایئر لنک کمیونیکیشن کو پاکستان میں موبائل فون کیلئے نیا ڈسٹری بیوٹر مقرر کردیا ہے۔سام سانگ پاکستان پہلے ہی ملک میں مضبوط ڈیلرز نیٹ ورک رکھتی ہے،تاہم اب ایئر لنک کمیونیکیشن بھی پاکستان میں سام سنگ کی ہینڈ ڈیوائسز(موبائل فونز)کیلئے ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے گی۔

اس اشتراک سے ملک بھر میں صارفین کو سام سنگ کے موبائل فون کی دستیابی میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی ۔ایئر لنک کو اس کی عالمی معیار کی خدمات،وسیع نیٹ ورک اور ایڈوانس ٹیلی کام ڈیوائسز و موبائل فونز کی ڈسٹری بیوشن کے 45سالہ تجربے کے نتیجے میں پاکستان میں سام سنگ کے موبائل فون کیلئے ڈسٹری بیوٹرکے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں باضابطہ طور پر اس اشتراک کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر سام سنگ کے اعلیٰ عہدیداران نے پاکستان میں سام سنگ کی ڈیوائسز اور دیگر مصنوعات کی کامیاب مارکیٹنگ پر اپنے ڈسٹری بیوٹرزMuller & Phipps Pvt. Ltd. اور GreenTECH, کی کارکردگی کو بھی سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سام سنگ پاکستان کے صدر جے ایچ لی کا کہنا تھا کہ ایئر لنک کی بطور ڈسٹری بیوٹر تعیناتی ملک بھر میں سام سنگ کی ڈیوائسز اور موبائل فون کی ڈسٹری بیوشن بڑھانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سام سنگ اپنی تخلیقی اور انقلابی ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کو متاثر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے نیٹ ورک کو بھی توسیع دینے کیلئے پر عزم ہیں تا کہ صارفین کو بہترین ریٹیل تجربات فراہم کئے جاسکیں۔ٹیلی کام مارکیٹنگ میں ایئر لنک کا وسیع تجربہ سام سنگ کے برانڈ امیج اور سام سنگ گلیکسی سے متعلق عوامی رائے قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔لاہور کے رائل پام کنٹری کلب میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی سام سنگ الیکٹرانکس پاکستا ن کے صدر جے ایچ لی تھے جبکہ تقریب میں سام سنگ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت سام سنگ کے ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-18

More Technology Articles