Alcatel's new smartphone trio could be officially unveiled as early as next week

Alcatel's New Smartphone Trio Could Be Officially Unveiled As Early As Next Week

الکا ٹیل اگلے ہفتے تین نئے سمارٹ فون متعارف کرائے گا

سی ای ایس 2018 میں سمارٹ فونز کے حوالے سے کچھ زیادہ اعلانات نہیں ہوئے۔ لگتا ہے تمام سمارٹ فون کمپنیاں اپنے فلیگ شپ اور دوسری ڈیوائسز اگلے ماہ ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں جاری کرنا چاہتی ہیں۔
سمارٹ فون کمپنی الکا ٹیل اگلے ہفتے 1، 3 اور5 سیریز کے 3 نئے سمارٹ فون متعارف کرائے گی۔

(جاری ہے)

ان سمارٹ فونز کی قیمت 100 ڈالر، 200 ڈالر اور 300 ڈالرکی حد میں ہوگی۔

سی ای ایس میں ان کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں لیکن ایک ٹیکنالوجی کی خبریں لیک کرنے والے مخبر، رونالڈ کوانڈٹ، نے بتایا ہے کہ یہ سمارٹ فون اگلے ہفتے متعارف کرائے جائیں گے۔
ٹی سی ایل اپنی مصنوعات کا دائرہ کار امریکا تک پھیلانے والا ہے۔ اس حوالے سے ایمزون اور دوسرے ریٹیلرز کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-13

More Technology Articles