Alibaba smashes Singles Day sales record again

Alibaba Smashes Singles Day Sales Record Again

چین کی 5000 ہزار سالہ تاریخ میں ایک ہی دن میں خریداری کا سب سے بڑا ریکارڈ

سنگل ڈے(11/11) کےموقع پر علی بابا گروپ نے 12 گھنٹوں میں 11.9 ارب ڈالر(80.8 ارب یوان) کی اشیاء فروخت کر چین کی 5 ہزار سالہ تاریخ میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ پچھلے سال اسی موقع پر اتنی ہی دیر میں علی بابا نے 9.3 ارب ڈالر کی اشیاء فروخت کی تھیں۔

(جاری ہے)

علی بابا کا خیال ہے کہ اس سال وہ ایک دن میں 20 اب ڈالر کی اشیاء فروخت کر کےنیا ریکارڈ بنائیں گے، 12 گھنٹوں میں 12ارب ڈالر کی فروخت سے اندازہ ہے کہ علی بابا اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا۔
پچھلے سال سنگل ڈے کے موقع پر علی بابا نے پورے دن میں 14.3ارب ڈالر کی اشیاء فروخت کیں تھیں۔اس سال اپنے فروخت بڑھانے کے لیے علی بابا نے خصوصی تشہہیری مہم بھی شروع کی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-11

More Technology Articles