All Facebook employees have reportedly been ordered to use Android phones

All Facebook Employees Have Reportedly Been Ordered To Use Android Phones

فیس بک کے تمام ملازمین کو اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے کا حکم مل گیا

رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ نے فیس بک کی انتظامیہ کو صرف اینڈروئیڈ  فون استعمال کرنے کا کہا ہے۔ یہ فیصلہ مارچ میں ایپل کے سی ای او ٹم کک کے کیمبرج اینالیٹکا  کے بارے میں تبصرے کے بعد کیا گیا تھا۔ایک رپورٹر نے ٹم کک سے سوال کیا تھا کہ اگر وہ مارک کی جگہ ہوتے تو اس صورتحال میں کیا کرتے؟ اس پر ٹم کک نے جواب دیا تھاکہ وہ اس صورتحال میں نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

اس پر مارک زکربرگ کافی برہم دکھائی دیتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے اس صورتحال کے  بارے میں رپورٹ کی تو فیس بک نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ  اینڈروئیڈ کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
دی ورج کے مطابق اس وقت بھی فیس بک کے بہت سے ایگزیکٹیوز آئی فونز استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ  مارک زکربرگ  کے اس فیصلے کو کمپنی میں  پوری طرح نافذ نہیں کیا گیا۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-15

More Technology Articles