All Microsoft events until June 2021 will be online-only

All Microsoft Events Until June 2021 Will Be Online-only

جون 2021 تک مائیکروسافٹ کی تمام تقریبات آن لائن ہونگی

مائیکرو سافٹ نے کووڈ-19 عالمگیر وبا کے باعث نہ صرف اپنی تمام حالیہ تقریبات منسوخ کر دیں بلکہ مستقبل کے لیے تقریبات کا طریقہ کار بھی  تبدیل کر دیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے  اپنی تقریبات کا  کیلنڈر اور حکمت عملی موجودہ حالات کے مطابق تبدیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

2020 میں مائیکروسافٹ  کی تمام تقریبات آن لائن ہونگی۔ یہی نہیں بلکہ 2021 میں ہونے والی اہم تقریبات جیسے ایم وی پی سمٹ 2021 اور بلڈ2021(Build 2021) کو بھی لائیوسٹریم ہی کیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ نے پہلے ہی اپنا ایم وی پی سمٹ 2020 منسوخ کر دیا ہے۔ یہ سمٹ پچھلے ماہ سیئٹل میں منعقد ہونا تھا۔مائیکروسافٹ  انسپائر 2020 کی تقریب اب جولائی میں لاس ویگاس میں منعقد کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2020-04-02

More Technology Articles