Alleged Galaxy S8 running Windows 10 Mobile appears

Alleged Galaxy S8 Running Windows 10 Mobile Appears

ونڈوز 10 موبائل کا حامل مبینہ گلیکسی ایس 8 بھی سامنے آگیا

انٹرنیٹ پر گردش کرتی کچھ تصاویر میں ایک مبینہ گلیکسی ایس 8 کو ونڈوز 10 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ان تصاویر کی کی کوالٹی کافی خراب ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ تصاویر بعد میں جعلی ثابت ہوں کیونکہ ہائی ریزولوشن تصاویر کی غیر موجودگی میں یہی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی نے ونڈوز 10 موبائل کے سکرین شاٹس کو اینڈروئیڈ فون پر چسپاں کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


ونڈوز 10 موبائل کے حامل گلیکسی ایس 8 کی تین تصاویر سامنے آئیں ہیں، جن میں اس کی ہوم سکرین، سیٹنگ مینو اور ہوم پیج دکھایا گیا ہے۔
فی الحال سام سنگ کی طرف سے ایسے آثار تو نہیں کہ و ہ ایس 8 کو ونڈوز 10 موبائل کے ساتھ لانچ کرے لیکن ہو سکتا ہے کہ کوئی شوقین ڈویلپر کسی طرح اسے مائیکروسافٹ کےپلیٹ فارم پر چلا لے۔
ابھی تک سام سنگ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-16

More Technology Articles