Alphabet posts 4Q profit

Alphabet Posts 4Q Profit

الفابیٹ نے چوتھی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے اپنے چوتھی سہ ماہی کےاعداد و شمار جاری کر دئیےہیں۔
چھٹیوں کے دوران کمپنی کی اشتہارات کی آمد ن 17.4 فیصد اضافے سے 22.4 ارب ڈالر رہی لیکن فی حصص آمدن 9.36 ڈالر رہی، جس کے بارے میں ماہرین کا اندازہ 9.67 ڈالر تھا۔
کمپنی کے سی ایف او روتھ پوراٹ نے بتایا کہ ہارڈ وئیر اور ایپس کی فروخت اور کلاؤڈ سروس کی آمدن 62 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب ڈالر رہی ۔


گوگل کےمنافع کو 22 فیصد ٹیکس ریٹ نے کافی کم کیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل برانڈڈ ہارڈ وئیر جیسے گوگل ہوم اور پکسل سے بھی چھٹیوں کے دوران گوگل کو کافی کمائی ہوئی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ 2016 میں گوگل کو اشتہارات سے60.92 ارب ڈالر حاصل ہوئے جو دنیا بھر میں سرچ ایڈ مارکیٹ کی آمدن کا 60 فیصد ہے۔
الفا بیٹ کے دوسرے کاروبار جیسے گوگل فائبر، نیسٹ، Waymo اور ریسرچ کی آمدن بھی 150 ملین ڈالر سے بڑھ کر 262 ملین ڈالر رہی تاہم یہ مجموعی طور پر 1.09 ارب ڈالر کے نقصان میں رہے۔
اس سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی آمدن 25.26 ارب ڈالر کے اندازوں سے بڑھ کر 26.06 ارب ڈالر رہی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-28

More Technology Articles