Alphabet Q2 2018 financial report shows impressive 32.6B revenue

Alphabet Q2 2018 Financial Report Shows Impressive 32.6B Revenue

2018 کی دوسری سہ ماہی میں الفابیٹ نے 32.6 ارب ڈالر کما لیے

الفابیٹ نے حال ہی میں 2018 کی دوسری سہ ماہی کے اپنے مالیاتی نتائج جاری کیے ہیں جو خاصے متاثر کن ہیں۔ گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کو اس سہ ماہی میں 32.65 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔یہ پہلی سہ ماہی کی آمدن 31.15 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کو یورپین کمیشن نے 4.3 ارب یورو یا 5.01 ارب ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے لیکن کمپنی نے اس کے خلاف اپیل کی ہوئی ہے، اس لیے اس جرمانے کا مالیاتی اعداد و شمار پر فی الحال کوئی اثر نہیں پڑا۔

اس سہ ماہی گوگل کی آپریٹنگ انکم 2.8 ارب ڈالر ہے۔
گوگل کی 86 فیصد آمدن اشتہارات سے ہوتی ہے لیکن دوسرے ذرائع سے ہونے والی آمدن میں اس بار 34 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4.425 ارب ڈالر رہی۔ گوگل کے آمدن کے دوسرے ذرائع میں کلاؤڈ سروسز، ہارڈ وئیر اور ایپس کی فروخت شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-25

More Technology Articles