Amazon expands its airborne shipping fleet to 50 planes

Amazon Expands Its Airborne Shipping Fleet To 50 Planes

ایمزون کے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کی تعداد 50 ہو گئی

ایمزون کی مشہور ڈرون سروس کا تو ابھی  آغاز نہیں ہوا لیکن وہ   دو سال پہلے اپنی جیٹ سروس شروع کر چکے ہیں۔ ایمزون نے 2016 میں 40 جیٹ  کے ساتھ  پرائم ائیر کو لانچ کیا تھا۔ اب ایمزون نے پرائم ائیر کا نام بدل کر ”ایمزون ائیر“ رکھ دیا ہے ۔ ایمزون ائیر  نے اپنے فضائی بیڑے میں 10 مزید Boeing 767-300 کارگو ائیرکرافٹ شامل کیے ہیں۔ ایمزون ائیر کے جہاز اب 20 مختلف گیٹ وے ائیرپورٹ سے پرواز کرتے ہیں اور امریکا بھر میں دو دن میں ڈیلیوری کو ممکن بناتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایمزون نے حال ہی میں ولنگٹن میں گیٹ وے آپریشن شروع کیا ہے، اوہائیو میں اس کا آغاز 2019 میں ہو گا۔ ایمزون فورٹ ورتھ الائنس ائیرپورٹ پر ریجنل ائیر ہب اور سنساٹی / ناردرن کینٹکی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ہب بنائے گا۔ یہ دونوں 2021 میں کام کا آغآز کریں گے۔
ائیر امریکی مارکیٹ میں شپنگ آپریشن کا زیادہ سے زیادہ کنٹرول اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔ اس سے نہ صرف اشیا کی ترسیل تیزی سے ممکن ہوگی بلکہ اس سے قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔ ڈورنز کی مدد سے اشیاء کی ترسیل فی الحال ایمزون کا بہترین مارکیٹنگ ٹول ہے نہ جانے ایمزون انہیں کب باقاعدہ متعارف کرائے۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-21

More Technology Articles