Amazon Launches YouTube Like Video Service

Amazon Launches YouTube Like Video Service

ایمزون بھی یوٹیوب جیسی ویڈیو سروس لانچ کر رہا ہے

ایمزون ڈاٹ کام انکارپوریشن اور الفابیٹ کی کمپنی گوگل کے درمیان مقابلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ایمزون یوٹیوب کی طرح ایک ویڈیو سروس شروع کر رہا ہے ، جس پر کوئی بھی ویڈیو کلپس اپ لوڈ کر سکے گا۔
منگل سے ایمزون کے اکاؤنٹ ہولڈر Video Direct سروس میں اپنی اوریجنل ویڈیوز یا لائسنسڈ ویڈیو ز اپ لوڈ کر سکیں گے۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارفین طے کر سکیں گے کہ اُن کی یہ ویڈیو تمام لوگوں کے لیے مفت ہے، یا کرائے پر دستیاب ہے یا اُن کے سبسکرائب چینل کے لیے ہے یا ایمزون کی 99ڈالر سالانہ پرائم پے وال کے تحت دستیاب ہوگی۔


نئی سروس کے اجراء کے بعد ایمزون آن لائن ریٹیلر سےملٹی میڈیا پاور ہاؤس بھی بن جائے گا، جو اب بھی بڑی سکرین کی مووی اور ٹی وی سیریز بھی پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)


ایمزون نے نیٹ فلکس کے مقابلے میں بھی ویڈیو سٹریمنگ سروس متعارف کرائی ہوئی ہے، جس میں اس کی ماہانہ سبسکرپشن نیٹ فلکس سے ایک ڈالر کم ہے۔
اب آن لائن شاپنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ سٹوریج، ایک ہی دن میں کنزیومر اشیاء فراہم کرنے والی کمپنی گوگل سے بھی مقابلہ کرے گی۔


ویڈیو ڈائریکٹ سروس سے ایمزون تخلیق کاروں کو پیشہ وارانہ ویڈیو سٹریمنگ کے لیے ایک سستا ذریعہ فراہم کرے گا۔ایمزون اپنی ویڈیو ایپ کے ذریعے موبائل ڈیوائسز، سیٹ ٹاپ باکس جیسا کہ Roku اور اپنی ویب سائٹ پر ویڈیوز فراہم کرے گا۔
ایمزون ویڈیوز سے حاصل ہونے والی آمدن کا 45 فیصد اپنے پاس رکھے گا، جو یوٹیوب کے قریب قریب ہی ہے۔ کمپنی چینل سبسکرپشن اور ویڈیو خریدنے یا کرایے پر لینے سے حاصل ہونے والی آمدن کا 50فیصد رکھے گی۔
ایڈ فری پرائم ویڈیو پر کمپنی ایک گھنٹہ تک ویڈیو دیکھے جانے پر امریکا میں 15سینٹ اور امریکا سے باہر 6سینٹ دے گی۔
وڈیو ڈائریکٹ سروس ہر کسی کے لیے ہے مگر ایمزون غیر مناسب یا غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک بھی کر سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-11

More Technology Articles