Amazon plans to launch thousands of internet satellites

Amazon Plans To Launch Thousands Of Internet Satellites

ایمزون ہزاروں انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کرے گا

ایمزون زمین کے زیریں مدار میں ہزاروں انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کر کے دنیا بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتا ہے۔ پروجیکٹ کائپر (Project Kuiper) کا مقصد زمین کے مدار میں 3236 سیٹلائٹس لانچ کرنا ہے۔ یہ سیٹلائٹس دنیا کی 95 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کر سکیں گے۔
ایمزون کے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک  معلوم نہیں ہوا کہ اس پراجیکٹ کی لاگت کیا ہوگی اور یہ کب تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔


دنیا بھر میں صرف ایمزون ہی نہیں بلکہ دوسری کئی کمپنیاں بھی سیٹلائٹس کی مدد سے صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سپیس ایکس کا سٹار لنک نیٹ ورک جب مکمل ہوگا تو  یہ 12 ہزار سیٹلائٹس پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح ون ویب(OneWeb) نے فروری میں پہلا فائیو جی سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-05

More Technology Articles