Amazon Prime Video now available in Pakistan

Amazon Prime Video Now Available In Pakistan

ایمزون پرائم ویڈیو اب پاکستان سمیت دنیا کے 200 ممالک میں دستیاب ہے

ایمزون کی ویڈیو سٹریمنگ سروس ، ایمزون پرائم ویڈیو، اب پاکستان سمیت دنیا کے 200 ممالک میں استعمال کی جا سکتی ہے۔تمام ممالک میں اس کی تعارفی فیس 2.99 ٖڈالر ماہانہ ہے، جس میں 6 ماہ کے بعد اضافہ کیا جائے گا۔6ماہ بعد یہ فیس 5.99 ڈالر ہوگی۔

(جاری ہے)


پرائم ویڈیو بیلجیم ، کینیڈا، فرانس، بھارت، اٹلی اور سپین کے ایمزون پرائم ممبرز کے لیے بغیر اضافی قیمت کے دستیاب ہوگی۔
ایمزون پرائم ویڈیو تک PrimeVideo.com، آئی اوایس ، اینڈروئیڈ ایپلی کیشن یا منتخب سمارٹ ٹی ویز کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-14

More Technology Articles