Amazon reportedly working on a game streaming platform to compete with Stadia

Amazon Reportedly Working On A Game Streaming Platform To Compete With Stadia

ایمزون گوگل سٹیڈیا کے مقابلے میں نئے گیم سٹریمنگ پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہے

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمزون گوگل سٹیڈیا اور این ویڈیا کے جی فورس  ناؤ کے مقابلے میں ایک گیم سٹریمنگ پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہے۔کمپنی اپنی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کو ایک مختلف شعبے میں استعمال کرتے ہوئے گیمنگ مارکیٹ میں سے بھی اپنا حصہ وصول کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)


دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمزون 2014 سے ہی Crucible نامی گیم پر کام کر رہا ہے اور اس کے لیے کمپنی  New World نامی نئی گیم بھی لانا چاہتی ہے ، جسے آن لائن بہت سے پلیئر کھیل سکیں گے۔
یہ گیم پچھلے ماہ لانچ کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث  اسے مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔ابھی اندازہ نہیں ہو سکتا کہ نیوورلڈ گیم کو ایمزون اپنے پلیٹ فارم پر پیش کرے گا یا اسے الگ سے متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2020-04-06

More Technology Articles