An exciting episode of mobile phone deals starts June 6

An Exciting Episode Of Mobile Phone Deals Starts June 6

پچھلے سال کی کامیابی کے بعد اس سال ایک بار پھر Daraz موبائل ویک کے دوران مزے لوٹیں

Daraz نے پچھلے سال موبائل ویک کا آغاز کر کے ہلچل مچا دی تھی۔موبائل فون کے شائقین کےلیےاچھی خبر ہے کہ اس  سال بھی Daraz  اپنے صارفین  کا دل جیتنے کےلیے موبائل ویک کا آغاز کر رہا ہے۔ پاکستان کے سرفہرست آن لائن سٹور Daraz.pk کے موبائل ویک کا آغاز ہونے ہی والا ہے۔ سمارٹ فونز کےدیوانے اور نئے سمارٹ فون خریدنے والے یاد کر لیں کہ  اس موبائل ویک کا آغاز 6 جون سے ہو رہا ہے۔

  Daraz Mobile Week کے دورانDaraz.pkاپنے خریداروں کو پاکستان میں دستیاب  بہترین سمارٹ فونز برانڈز پر 75 فیصد تک رعایت دے گا۔
اس موبائل ویک کے دوران  Daraz.pk بہترین قیمتوں پر فلیش سیلز اور خصوصی فون لانچنگ کے ذریعے بہترین برانڈز جیسے سام سنگ، ایپل، کیو موبائل، ہواوے، انفلکس، ایلیفون اور دیگر بہت سی کمپنیوں کے فون فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)


پچھلےسال کے موبائل ویک کی کامیابی کے بعد صارفین نے  اس سال بھی Daraz.pk سے موبائل ویک کے انعقاد کی توقعات کر رہے تھے۔ پچھلے سال اس موقع میں ویب سائٹ پر ریکارڈ توڑ 20 لاکھ سے زیادہ صارفین نے وزٹ کیا تھا اور فون کے آرڈر عام دنوں کے مقابلے میں 21 گنا زیادہ تھے۔ پچھلے سال رات 12 بجے موبائل ویک کا آغاز ہوتے ہی ہزاروں خریداروں نے اپنی پسند کے فون حاصل کر لیے ۔
موبائل ویک کی کامیابی کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے گھنٹے میں ہی 5ہزار سے زیادہ فون ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔
ہمیشہ اپنی کامیابی کی نئی حد مقرر کرنے کی کوشش میں، اس رمضان، Daraz موبائل ویک کو گزشتہ سال کے ریکارڈ توڑ ایونٹ سے بھی زیادہ کامیاب بنانے کی کوشش کرے گا۔
پچھلے سال کی طرح اس سال بھی موبائل ویک کے انعقاد کے پیچھے یہی آئیڈیا ہے کہ بڑی کمپنیوں کے بڑے فون کو بے حد کم قیمت پر ایک جگہ لایا جائے تاکہ پریمیم ڈیوائسز کو بھی پاکستانی اپنی قوت خرید میں رہ کر خرید سکیں ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ  موبائل ویک کے انعقاد کا مقصد پریمیم موبائل فون برانڈز کو ہر کسی کی پہنچ میں لانا ہے۔
موبائل فون برانڈز کی طرف سے زبردست آفرز اور رعایت کے ساتھ ساتھ خریدار پے منٹ پارٹنرز، جیسے ایزی پیسہ، یوبی ایل، ایم سی بی، میزان بنک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک اور کینو(Keenu)، کے ذریعے ادائیگی کر کے مزید رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

زین سہروردی، ایم ڈی Daraz کا کہنا ہے کہ ”یہ پریمیم موبائل ڈیوائسز کو ہر کسی کی پہنچ میں لانے کے لیے ہے۔ موبائل ویک کے دوران بڑی تعداد میں رعایتی موبائلز کی فراہمی سے ہر کوئی اپنے مزاج اور ضرورت کے مطابق مستفید ہو سکے گا“
Daraz Mobile Week سے باخیر رہنے اور ایونٹس کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے موبائل ویک کے نیوز لیٹر کے لیے سائن اپ کریں  یا  Daraz ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-01

More Technology Articles