Analyst predicts 10% drop in Apple iPhone shipments due to Coronavirus outbreak

Analyst Predicts 10% Drop In Apple IPhone Shipments Due To Coronavirus Outbreak

کورونا وائرس کی وجہ سے ایپل آئی فون کی فراہمی میں 10 فیصد کمی ہو سکتی ہے

چوتھی سہ ماہی میں  آئی فون 11 کی وجہ سے ایپل کی عالمی فروخت میں کافی اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کمپنی کی پہلی سہ ماہی کی فروخت میں کافی کمی ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کار منگ-چی کو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس  سے ایپل کی فروخت پر برا اثر پڑے گا۔
انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ  2020 کی پہلی سہ ماہی  آئی فونز کی فروخت 10 فیصد کم ہو کر 36 سے 40 ملین یونٹ تک آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کے شریک فاکس کون نے  پچھلے  ہفتے  یقین دہائی کرائی تھی کہ  کورونا وائرس کی وبا کی باوجود اس کی پروڈکشن متاثر نہیں ہوگی حالانکہ آئی فون کا  کیمرہ اور دوسرے کئی پارٹس ووہان  میں موجود کمپنی کی فیکٹریوں میں تیار ہو رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے  آئی فون کے صرف موجودہ ماڈل ہی متاثر نہیں ہونگے بلکہ اس سے  نام نہاد آئی فون 9 عرف ایس ای 2 بھی متاثر ہوگا۔
خیال ہے کہ آئی فون 9 کی پروڈکشن اس ماہ شروع ہوکر   یہ مارچ میں لانچ ہو جائے گا۔تاہم اب لگتا ہے کہ اس کی ابتدائی رسد محدود ہوگی۔ ایپل کی اسسریز جیسے ائیر پوڈز بھی کورونا  وائرس سے متاثر ہونگی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ایپل نے چین میں اپنے تمام فیزیکل سٹؤرز اور دفاتر بند کر دئیے ہیں، جو 9 فروری کو دوبارہ کھلیں گے۔


تاریخ اشاعت: 2020-02-04

More Technology Articles