andriod distribution report for Feburary 2016

Andriod Distribution Report For Feburary 2016

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ۔ فروری 2016

گوگل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارش میلو کا مارکیٹ میں شیئر 1 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔ مارش میلو اس وقت 12فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں انسٹال ہے۔
کئی ماہ کے لانچ کے بعد اگرچہ یہ کچھ زیادہ اچھے اعداد وشمار نہیں مگر پھر بھی مارش میلو کی تاریخ میں ایک سنگ میل ضرور ہے۔نئی اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی آمد کے ساتھ ہی مارش میلو کا مارکیٹ شیئر بھی کافی بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)


لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر جوپچھلے ماہ 32.6 فیصد اور دسمبر میں 29.5فیصد تھا۔ اب بڑھ کر 34.1 فیصد ہوگیا ہے۔لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر اب کٹ کیٹ کو چھونے ہی والا ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 35.5 فیصد ہے۔پچھلے ورژنز میں جیلی بین کا مارکیٹ شیئر 23.9فیصد، آئس کریم سینڈوچ کا 2.5 فیصد اور جنجربریڈ کا مارکیٹ شیئر 2.7 فیصد ہے۔فرایو کا مارکیٹ شیئر 0.1فیصد ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اگلی ڈسٹری بیوشن رپورٹ میں فرایو اپنی جگہ نہ بنا سکے۔

andriod distribution report for Feburary 2016
تاریخ اشاعت: 2016-02-03

More Technology Articles