Android 8.1 will reduce the size of inactive apps to save space

Android 8.1 Will Reduce The Size Of Inactive Apps To Save Space

اینڈروئیڈ 8.1 غیر فعال ایپلی کیشن کا سائز کم کرکےموبائل سٹوریج بچائے گا

آج کل زیادہ تر فلیگ شپ فون 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ آتےہیں۔ عام فون میں بھی 16 یا 32 جی بی سٹوریج ہوتی ہے۔ بہت ہی سستے فون میں 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سستے فون رکھنے والے صارفین نئی ایپس انسٹال کرنے کے لیے ہر طرح سے موبائل کی سٹوریج بچانےکی کوشش کرتے ہیں ۔اب گوگل نے بھی سمارٹ سٹوریج منیجمنت کے لیے فائل گو کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کی ہے جو سٹوریج بچانے میں صارفین کی مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

سٹوریج کے حوالے سے پریشان صارفین کا مزید احساس کرتے ہوئے گوگل اینڈروئیڈ 8.1 اوریو میں بھی ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔اس فیچر سے آپریٹنگ سسٹم مخصوص ایپلی کیشن کو خودبخود غیر فعال کر دے گا اور ان کی کیشے فائل نہیں بنیں گی۔اینڈروئیڈ صرف اُن ایپس کو غیر فعال کرے گا جو سامنے نہیں چل رہی ہونگی یا دوسری ایپلی کیشن کا پیکج انہیں پس منظر میں استعمال نہیں کر رہا ہوگا۔ جو ایپلی کیشن غیر فعال ہونگی، ان کی کیشے فائل جنریٹ نہیں ہونگی، جس سے سٹوریج کی بچت ہوگی۔
صارفین کو اس فیچر کا فائدہ کچھ عرصے بعد ہی ہوگا، کیونکہ ابھی تک او ای ایمز اینڈروئیڈ 8.0 کو ٹسٹ کر رہے ہیں۔ انہیں ڈیوائس بنانے یا موجودہ ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ 8.0.1 اپ ڈیٹ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-10

More Technology Articles