Android 8.1 now shows you how fast public Wi-Fi networks are

Android 8.1 Now Shows You How Fast Public Wi-Fi Networks Are

اینڈروئیڈ 8.1 اب بتائے گا کہ پبلک وائی فائی نیٹ ورک کتنا تیز رفتار ہے

گوگل نے اپنے تازہ ترین اینڈروئیڈ ورژن 8.1 میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ موبائل کی رینج میں موجود پبلک اوپن وائی فائی نیٹ ورکس کتنے تیز رفتار ہیں۔یہ فیچر آج ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک بار ایکٹیو ہونے پر یہ فیچر صارفین کو بتاتا ہے کہ اُن کے قریبی وائی فائی نیٹ ورکس کتنے تیز رفتار ہیں۔
یہ فیچر جو لیول ظاہر کرتا ہے وہ کچھ یوں ہے۔

(جاری ہے)

• Slow = 0 - 1 Mbps
• OK = 1 Mbps - 5 Mbps
• Fast = 5 Mbps - 20 Mbps
• Very Fast = 20 Mbps+

اس لیبلز سے صارفین کو فوراً ہی معلوم ہو جائے گا کہ اس نیٹ ورک کے ساتھ موبائل کو کنکٹ کرنا چاہیے یا نہیں۔
بدقسمتی سے یہ فیچر پاس ورڈ پروٹیکٹڈ نیٹ ورکس پر کام نہیں کرتا۔
اگرچہ یہ فیچر بہت زبردست ہے لیکن اگر کسی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرنا چاہتے تو Settings > Network & Internet > Wi-Fi > Wi-Fi preferences > Advanced > Network rating provider اور پھر Google کی بجائے None منتخب کر کے اس سہولت کو ختم کر سکتے ہیں۔

Android 8.1 now shows you how fast public Wi-Fi networks are
تاریخ اشاعت: 2018-01-22

More Technology Articles