Android beats Windows to become the internet most used os

Android Beats Windows To Become The Internet Most Used Os

انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال کے حوالے سے اینڈروئیڈ نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو پیچھے چھوڑ دیا

پچھلے ماہ اینڈروئیڈ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے ونڈوز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انٹرنیٹ کی شماریات پر نظر رکھنے والی ایک کمپنی StatCounter کے مطابق مارچ میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے اینڈروئیڈ نے پہلی بار ونڈوز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں اینڈروئیڈ کا مارکیٹ شیئر 37.93 فیصد اور مائیکروسافٹ ونڈوز کا 37.91 فیصد رہا۔


یہ اعداد و شمار 15 ارب ماہانہ پیج ویوز اور 30 لاکھ ویب سائٹس سے حاصل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)


اعداد و شمار کے مطابق شمالی امریکا میں ونڈوز کے تمام ورژنز کا مارکیٹ شیئر 39.5 فیصد، آئی او ایس کا 25.7 فیصد اور اینڈروئیڈ کا 21.2 فیصد رہا۔ یورپ میں ونڈوز 51.7 فیصد اور اینڈروئیڈ کا 23.6 فیصد رہا تاہم ایشیا میں اینڈروئیڈ کا راج رہا۔ مارچ میں ایشیا میں اینڈڑوئیڈ کا مارکیٹ شیئر 52.2 فیصد اور ونڈوز کا 29.3 فیصد رہا۔
یاد رہے کہ یہ اعداد و شمار انٹرنیٹ کے استعمال کو ظاہر کرتے ہیں نہ کہ صارفین کو۔اگر موبائل فون ڈیوائس سے ہٹ کر دیکھا جائے تو مارچ 2017 میں ونڈوز کا مارکیٹ شیئر 84 فیصد رہا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-03

More Technology Articles