Android distribution report December 2017

Android Distribution Report December 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے دسمبر 2018

اس مہینے سامنے آنے والے اینڈروئیڈ مارکیٹ شیئر کے اعداد و شمار کے مطابق اوریو کا مارکیٹ شیئر پچھلے ماہ کے 0.3 فیصد سے بڑھ کر تقریباً دوگنا یعنی 0.5 فیصد ہو گیا ہے۔اس ماہ نوگٹ کا شیئر بھی بڑھ کر 23.3 فیصد ہوگیا ہے جونومبر میں 20.6 فیصد تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے تمام ورژنز کے مارکیٹ شیئر میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس ماہ مارش میلو کا مارکیٹ شیئر 30.9 فیصد سے کم ہو کر 29.7 فیصد ہو گیا ہے۔ لولی پاپ کا شیئر 27.2 فیصد سے کم ہو کر 26.3 فیصد ہو گیا ہے اور کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر بھی 13.8 فیصد سے کم ہو کر 13.4 فیصد ہو گیا ہے۔
ان کے علاوہ باقی تمام ورژن کا مجموعی شیئر 7.2 فیصد سے کم ہو کر 6.8 ہو گیا ہے۔

Android distribution report December 2017
تاریخ اشاعت: 2017-12-15

More Technology Articles