android distribution report for April 2017

Android Distribution Report For April 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ اپریل 2017

گوگل نے اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اپریل میں نوگٹ کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد (4.9 فیصد) تک بڑھ گیا ہے۔
اینڈروئیڈ کے باقی ورژنز جیسے مارش میلو کامارکیٹ شیئر 31.2 فیصد ہوگیا ہے جبکہ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر اس وقت 31 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اپریل کے چارٹ کے مطابق کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر 20 فیصد، جیلی بین کا 10.1 فیصد، آئس کریم سینڈوچ کا 0.9 فیصد اور جنجر بریڈ کا بھی 0.9 فیصد ہے۔
یعنی ان اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مارش میلو اور لولی پاپ ہی مارکیٹ پر راج کر رہے ہیں۔

android distribution report for April 2017
تاریخ اشاعت: 2017-04-12

More Technology Articles