android distribution report for april 2018

Android Distribution Report For April 2018

اینڈروئیڈ اوریو کا مارکیٹ شیئر تقریباً 5 فیصد ہوگیا

گوگل نے اپریل کے اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں موجود اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں سے 4.6 فیصد ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہے۔ اینڈروئیڈ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر 30.8 فیصد اور مارش میلو کا 26 فیصد ہے۔

(جاری ہے)


پچھلے اینڈروئیڈ ورژنز میں لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر 23 فیصد، کٹ کیٹ کا 10.5 فیصد، جیلی بین کا 4.5 فیصد، آئس کریم سینڈوچ کا 0.4 فیصد اور جنجر بریڈ کا 0.3 فیصد ہے۔
اس سے پہلے جب فروری میں یہ اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے تو اینڈروئیڈ اوریو کا مارکیٹ شیئر 1.1 فیصد، نوگٹ کا 28.5 فیصد اور مارش میلو کا 28.1 فیصد تھا۔

android distribution report for april 2018
تاریخ اشاعت: 2018-04-17

More Technology Articles