android distribution report for Feb 2018

Android Distribution Report For Feb 2018

نوگٹ سب سے مقبول اینڈروئیڈ ورژن بن گیا

گوگل نے اس ماہ کے اینڈروئیڈ مارکیٹ شیئر سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اب پہلی بار اینڈروئیڈ نوگٹ مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اینڈروئیڈ ورژن بن گیا ہے۔نوگٹ کو یہاں تک پہنچنے میں 18 ماہ لگے۔ اسے اگست 2016 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے مارش میلو سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اینڈروئیڈ ورژن تھا۔
نوگٹ اس وقت 28.5 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

پہلے یہ شرح 26.4 فیصد تھی۔ پچھلے ماہ مارش میلو 28.6 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال تھا۔ اب یہ شرح گر کر 28.1 فیصد ہوگئی ہے۔ لولی پاپ اس وقت 24.6 فیصد اینڈروئیڈ مارکیٹ پر چھائی ہو ئی ہے۔
اوریو کا مارکیٹ شیئر بڑھ رہا ہے جبکہ دوسرے ورژن مارکیٹ کھو رہے ہیں۔ اوریو نے اس ماہ 1 فیصد مارکیٹ شیئر کو پار کر لیا ہے۔ اوریو اس وقت 1.1 فیصد مارکیٹ شیئر پر قابض ہو چکا ہے۔

android distribution report for Feb 2018
تاریخ اشاعت: 2018-02-06

More Technology Articles