Android Distribution report for January 2017

Android Distribution Report For January 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے جنوری 2017

پچھلے ماہ دسمبر 2016 کی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن لسٹ کے مطابق مارکیٹ میں مئی 2010 میں لانچ کیے گئے اینڈروئیڈ 2.2 فرایو ڈ او ایس کی حامل یوائسز کا حصہ 0.1 فیصد تھا تاہم تازہ ترین فہرست سے فرایو کا نام باہر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل پلے سٹور کی بنیاد پر جاری کی گئی اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن لسٹ برائے جنوری 2017 کے مطابق اینڈروئیڈ کی مارکیٹ میں اب سب سے کم حصہ جنجر بریڈ کا1.0 فیصد ہے۔

اس کے بعد آئس کریم سینڈوچ کا مارکیٹ میں حصہ 1.1 فیصد ہے۔
فہرست کے مطابق تازہ ترین اینڈروئیڈ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر 0.7 فیصد اور اینڈروئیڈ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر سب سے زیادہ یعنی 33.4 فیصد ہے۔ اس کے بعد 29.6فیصد کے ساتھ مارش میلوہے۔دوسرے ورژنز میں کٹ کیٹ کا مارکیٹ میں حصہ 22.6 فیصد اور جیلی بین کا 11.6 فیصد ہے۔

Android Distribution report for January 2017
تاریخ اشاعت: 2017-01-10

More Technology Articles