Android distribution Report for July 2018

Android Distribution Report For July 2018

اینڈروئیڈ اوریو پرچلنے والی اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی تعداد 10 فیصد سے زیادہ ہو گئی

گوگل کی ماہانہ اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ اوریو کی حامل ڈیوائسز کی تعداد 10 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اگر ہم اینڈروئیڈ 8.0 اور 8.1 کو دیکھیں تو دونوں کا مارکیٹ شیئر 12.1 فیصد ہے۔ایک سال پہلے اینڈروئیڈ نوگٹ 7.0 / 7.1 بھی تقریباً اتنی ہی ڈیوائسز پر انسٹال تھی۔

(جاری ہے)

اینڈروئیڈ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر اس وقت سب سے زیادہ یعنی 30 فیصد ہے۔اس کے برخلاف جنجر بریڈ، آئس کریم، سینڈوچ اور جیلی بین سب سے کم استعمال ہونے والے اینڈروئیڈ ورژن ہیں۔
یاد رہے کہ آنے والے مہینوں میں اینڈروئیڈ اوریو کا مارکیٹ شیئر تیزی سے بڑھے گا۔ گوگل اگست میں اینڈروئیڈ پی کو بھی جاری کیا جا رہا ہے لیکن اسے مارکیٹ میں کچھ شیئر کرنے حاصل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

Android distribution Report for July 2018
تاریخ اشاعت: 2018-07-23

More Technology Articles