android distribution report for March 2017

Android Distribution Report For March 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے مارچ 2017

اینڈروئیڈ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر پچھلے ماہ سے دوگنا ہو گیا ہے مگر پھر بھی یہ 3 فیصد سے کم ہے۔ اس بار موبائل ورلڈ کانگرس میں نوگٹ کی حامل بہت سی ڈیوائسز ، جیسے نوکیا 6،نوکیا 5، نوکیا 3 ، موٹو جی 5 اور موٹو پلس وغیرہ، متعارف کرائیں گئیں ہیں۔ اس لیے امید ہے کہ اگلے ماہ سے اینڈروئیڈ نوگٹ کی حامل ڈیوائسز میں خاصا اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ مارکیٹ میں اس ماہ مارش میلو کا شیئر بھی 30.7 فیصد سے بڑھ کر 31.3 فیصد ہوگیا ہے۔ مارش میلو اب لولی پاپ سے تھوڑا ہی پیچھے ہے۔ اس ماہ لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر 32.9 فیصد سے کم ہو کر 32.5 فیصد ، کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر 21.9 فیصد سے کم ہو کر20.8 فیصد اور جیلی بین کا 11.3 فیصد سے کم ہو کر 10.6 فیصد ہو گیا ہے۔آئس کریم سینڈوچ اور جنجر بریڈ کا مارکیٹ شیئر بدستور 1 فیصد ہی ہے۔

android distribution report for March 2017
تاریخ اشاعت: 2017-03-08

More Technology Articles