Android gets an official Instagram account

Android Gets An Official Instagram Account

گوگل نے اینڈروئیڈ کے لیے آفیشل انسٹا گرام لانچ کر دیا

مارکیٹنگ کا اہم اصول ہے کہ ہمیشہ آڈینس کو فالو کریں۔اسی وجہ سے بڑے کاروباری برانڈز سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہیں۔اس لیے تمام بڑے برانڈز کے اکاؤنٹس فیس بک سے لے کر سنیپ چیٹ اور حتی کے گوگل پلس ، جس کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے، پر بھی موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام ہیں۔گوگل نے بھی انسٹاگرام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس پر اینڈروئیڈ کا نیا آفیشل اکاؤنٹ@Android لانچ کر دیا ہے۔ گوگل نے اینڈروئیڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ امید ہے کہ اب انسٹاگرام صارفین بھی اینڈروئیڈ نیوز سے باخبر ہو سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-14

More Technology Articles