Android Go is Googles new streamlined OS variant for low spec devices

Android Go Is Googles New Streamlined OS Variant For Low Spec Devices

گوگل اینڈروئیڈ کا ایک نیا ورژن اینڈروئیڈ گو متعارف کرائے گا

گوگل لو اینڈ یا کم پاور کے ہارڈ وئیر والی ڈیوائسز کے لیے اینڈروئیڈ کا ایک نیا ورژن متعارف کرائے گا۔ یہ ورژن کافی ہلکا پھلکا ہو گا، اسی لیے سستے سمارٹ فونز بھی اسے آرام سے چلا پائیں گے۔ اس نئے ورژن کا نام اینڈروئیڈ گو ہے۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ گو بنیادی طور پر اینڈروئیڈ او کا ہلکا ورژن ہے جسے کم پاور والی ڈیوائسز کے لیے مزید آپٹیمائز کیا گیا ہے۔
اس ورژن میں گوگل کی مین ایپس کا بھی ہلکا ورژن ہوگا، جو کم میموری، سٹوریج اور ڈیٹا استعمال کریں گی۔ اینڈروئیڈ گو میں کروم بائی ڈیفالٹ ڈیٹا سیو کرےگا۔ پلے سٹور پر بھی ہلکی پھلکی ایپلی کیشنز کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔اینڈروئیڈ گو میں شامل یوٹیوب گو ایپ سے ویڈیوز کو آف لائن دیکھنے کے لیےڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-19

More Technology Articles