Android has hidden feature for partial screenshots

Android Has Hidden Feature For Partial Screenshots

اینڈروئیڈ نوگٹ میں سکرین کے مخصوص حصے کا سکرین شاٹ بھی لیا جا سکتا ہے

اینڈروئیڈ میں پوری سکرین کا سکرین شاٹ تو بہترین لیا جاتا ہے مگر جب کبھی سکرین کےمخصوص حصے کا سکرین شاٹ لینا ہو تو کافی مشکل ہوتی ہے، اس کے لیے صارفین عام طور پر مکمل سکرین کا سکرین شاٹ  لے کر  اسے فوٹو ایڈیٹر میں   ایڈٹ کرتے ہیں۔تاہم جلد ہی صارفین کی یہ پریشانی بھی دور ہو جائے گی۔  Maxr1998نام کے ایک یوٹیوبر نے ایک ویڈیو میں دکھایا ہے کہ اینڈروئیڈ کے مستقبل کے ورژنز میں بڑی آرام سے سکرین کے مخصوص حصے کا سکرین شاٹ لیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اسے سے پہلے یہ فیچرMrWasdennnoch نام کے ٹوئٹر صارف نے بھی دریافت کیا تھا۔
Maxr1998  کی اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ وہ بڑی آرام سے سکرین کےایک حصے کا سکرین شاٹ لےرہاہے۔
یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے لانچ نہیں کیا گیا ہے۔ اسے ابھی حاصل کرنے کے لیے TakeScreenshotService کی لائن 53 کو  takeScreenshotPartial()سےبدل کر enable کرنا ہوگا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فیچر کو تمام صارفین کےلیے کب لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-07

More Technology Articles