Android in April

Android In April

اینڈریوڈ لولی پاپ کا اینڈریوڈ مارکیٹ میں بڑھتا ہوا حصہ

گوگل نے اینڈریوڈ ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے کچھ اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں تمام اینڈریوڈ ڈیوائسسز میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ کا حصہ بڑھ کر 10 ہو گیا ہے۔
اینڈریوڈ 5.0 کا مارکیٹ میں حصہ 9 فیصد ہے جو پچھلے ماہ 5 فیصد تھا۔ اینڈریوڈ 5.1 لولی پاپ کا مارکیٹ میں حصہ پچھلے ماہ کے 0.4 فیصد سے بڑھ کر 0.7 فیصد ہو گیا ہے۔لولی پاپ کا حصہ بڑھنے سے کٹ کیٹ کا مارکیٹ میں حصہ کم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کٹ کیٹ کا پچھلے ماہ مارکیٹ شیئر 41.4 فیصد تھا جو اس ماہ 39.8 فیصد رہا۔ جیلی بین کے مختلف ورژن بھی مارکیٹ کے تقریباً 40 فیصد حصے پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔ اینڈریوڈ آئس کریم سینڈوچ بھی اب تک 5.3 فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسسز میں موجود ہے۔حیرت انگیز طور پر اینڈریوڈ 2.3 جنجر بریڈ کے صارفین نے بھی اس کی جان چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ پانچ سال پرانی جنجر بریڈ اب بھی 5.7 فیصد ڈیوائسسز پر انسٹال ہے۔اینڈریوڈ 2.2 فرایو صرف 0.3 فیصد ڈیوائسسز میں انسٹال ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-05

More Technology Articles