Android M is now officially called 6 Marshmallow

Android M Is Now Officially Called 6 Marshmallow

اینڈریوڈ ایم کو مارش میلو پکارا جائے۔اعلان ہوگیا

اینڈریوڈ ایم کے نام کا اعلان ہو گیا ہے۔ اینڈریوڈ ایم اب باضابطہ طور پر اینڈریوڈ6.0مارش میلو(Android 6.0 Marshmallow) کہلائے گا۔کیلیفورنیا میں گوگل ہیڈ کوارٹر کے سامنے اینڈریوڈ مارش میلو کی تصاویر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔
اینڈریوڈ6.0مارش میلو کو اینڈریوڈ ایم کے نام سے مئی 2015 میں گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا گیا(تفصیلات اس صفحے پر

اس ورژن میں گوگل نے بہت سی خصوصیات متعارف کرائیں۔ سٹوریج کے حوالےسے صارفین ایپلی کیشن ڈیٹا اور اے پی کے ڈیٹا کو سٹوریج میں منتقل کر سکتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر)۔ ریم کے کم استعمال اور کارکردگی کی وجہ سےاینڈریوڈ مارش میلو کم بیٹری خرچ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ہارڈ وئیر اور مطابقت کے حوالے سے اس ورژن میں زیادہ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔


اینڈریوڈ6.0مارش میلو کا نیا ڈویلپر پریویو بھی جاری کر دیا گیا ہے جو نیکسس 5، 6، 9 اور نیکسس پلیئر پر دستیاب ہے۔یہ آخری ڈویلپر پریویو ورژن ہے۔ اس کے بعد آر ٹی ایم ورژن لانچ کیا جائے گا۔
آفیشل ایس ڈی کے بھی لائیو ہے۔ اب ڈویلپرز اپنی اینڈریوڈ6.0مارش میلو سے مطابقت رکھنے والی ایپلی کیشنز پلے سٹور پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس خزاں میں مارش میلو کو سب سے پہلےنیکسس ڈیوائسس پر متعارف کرایا جائے گا۔

Android M is now officially called 6 Marshmallow
تاریخ اشاعت: 2015-08-18

More Technology Articles