Android malware spreads like wildfire: 350 new malicious apps every hour

Android Malware Spreads Like Wildfire: 350 New Malicious Apps Every Hour

اینڈروئیڈ مال وئیر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہے ہیں

گوگل کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ دنیا بھرکی ہر دس میں سے نو ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے، یہی وجہ ہے کہ اینڈروئیڈ کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔اینڈروئیڈ پر وائرس زدہ ایپلی کیشن سامنے آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک اینٹی وائرس فرم جی ڈیٹا (G Data) کے مطابق انہوں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ وائرس زدہ ایپلی کیشنز دریافت کی ہیں۔

خیال ہے کہ 2017 کے اختتام تک ان کی تعداد 35 لاکھ سے بھی اوپر ہو جائے گی۔
جی ڈیٹا کے مطابق وائرس زدہ ایپلی کیشنز اُن تھرڈ پارٹی فون بنانے والوں کے ڈیوائسز میں زیادہ پھیلتی ہیں جو موبائل کے لیے بروقت اپ ڈیٹس جاری نہیں کرتے۔
جی ڈیٹا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال 2016 میں 32 لاکھ اور سال 2015 میں 23 لاکھ وائرس زدہ ایپلی کیشنز دریافت کیں تھیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق متاثرہ ایپلی کیشنز کا دوتہائی اینڈروئیڈ لولی پاپ اور مارش میلو ورژنز پر انسٹال ہے، جس کی مزید تفصیل درج ذیل ہے:۔
• جنجر بریڈ (2.3 – 2.3.7): 0.9%
• آئس کریم سینڈوچ (4.0.3 – 4.0.4): 0.9%
• جیلی بین (4.1.x – 4.3): 10.1%
• کٹ کیٹ (4.4): 20.0%
• لولی پاپ (5.0 – 5.1): 32.0%
• مارش میلو (6.0): 31.2%
• نوگٹ (7.0 – 7.1): 4.9%
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے فون کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ ہوتے رہیں اور ایپلی کیشنز کو قابل بھروسہ ذریعے، جیسے گوگل پلے سٹور، سے انسٹال کریں۔

Android malware spreads like wildfire: 350 new malicious apps every hour
تاریخ اشاعت: 2017-05-05

More Technology Articles