Android O most likely to be released on August 21

Android O Most Likely To Be Released On August 21

اینڈروئیڈ او کو 21 اگست کو جاری کیا جائے گا

اگرچہ گوگل کی جانب سے اینڈروئیڈ او کو اسی ماہ متعارف کرایا جانا ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں گوگل اسے کب جاری کرے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈروئیڈ او کو پکسل ڈیوائسز کےلیے 21 اگست کو جاری کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوگل 21 اگست کو ہی، یعنی جب امریکی سورج گرہن کا نظارہ دیکھ رہے ہونگے، اینڈروئیڈ او کے نام کا اعلان کرے گا۔
ٹیکنالوجی کے حوالے سے خبریں لیک کرنے والے مخبر ایوان بلاس کے مطابق بھی اینڈروئیڈ او کو 21 اگست کے ہفتے میں ہی جاری کیا جائے گا۔21 اگست آنے میں زیادہ وقت نہیں رہ گیا۔ امید ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مزید اطلاعات سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-12

More Technology Articles