Android Q is now simply Android 10

Android Q Is Now Simply Android 10

اینڈروئیڈ کیو اب صرف اینڈروئیڈ 10 ہوگا

گوگل نے آخر کار اینڈروئیڈ کیو کا حتمی نام ظاہر کر دیا ہے۔اس بار اینڈروئیڈ ورژن کا نام کسی مٹھائی پر نہیں ہے۔ گوگل نے 10 سال  کے بعد مٹھائیوں کے نام پر اینڈروئیڈ ورژن کا نام رکھنے کی روش ترک کر دی ہے۔اب اینڈروئیڈ ورژنز کو صرف نمبروں سے  جانا جائےگا۔ اینڈروئیڈ کیو کو بھی اب حتمی طور پر اینڈروئیڈ 10 کا نام دیا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا  ہے کہ اس سے پہلے ساری دنیا کے صارفین اینڈروئیڈ ورژن کے نام کو ٹھیک سے نہیں سمجھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعض دفعہ تو دوسری زبانوں میں  اینڈروئیڈ ورژن  یعنی مٹھائی کے نام کا مطلب  کافی غیر مناسب بھی ہوتا تھا۔ اسی طرح بہت سے لوگ سمجھ ہی نہیں پاتے تھے کہ اینڈروئیڈ لولی پاپ، کٹ کیٹ سے  جدید ورژن ہے یا پرانا ورژن ہے۔اسی وجہ سے گوگل نے اب جب کہ دنیا بھر میں ایکٹیو اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی تعداد 2.5 ارب ہو چکی ہے،  اینڈروئیڈ ورژن کے نام کو سب سے لیے آسان کر دیا ہے۔
نام کی تبدیلی کے علاوہ گوگل نے اینڈروئیڈ کا  لوگو بھی تبدیل کیا ہے۔ اس  اینڈروئیڈ کے لوگو کا رنگ سبز کی بجائے سیاہ کر دیا گیا ہے تاکہ اسے آسانی سے پڑھا جا سکے۔ لوگو ٹیکسٹ کا فونٹ بھی تبدیل کیا گیا ہے اور اینڈروئیڈ روبوٹ کا رنگ بھی بدلا گیاہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-23

More Technology Articles