Android Q removes support for Android Beam

Android Q Removes Support For Android Beam

اینڈروئیڈ کیو میں اینڈروئیڈ بیم کی سپورٹ ختم کر دی گئی

اینڈروئیڈ کیو میں جہاں بہت سے نئے  فیچرز شامل کیےگئے ہیں، وہاں  پرانے ختم بھی کیے جا رہے ہیں۔ا ن میں سے ایک فیچر اینڈروئیڈ بیم(Android Beam) کا ہے۔اینڈروئیڈ  کیو میں اس کا کوئی متبادل نہیں ہے لیکن گوگل کی ایپلی کیشن گوگل فائلز سے اینڈروئیڈ بیم کے فنکشن سر انجام دئیے جا سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ بیم  ایک پیئر ٹو پیئر فائل ٹرانسفر ٹیکنالوجی ہے۔
یہ این ایف سی اور بلوٹوتھ سے ڈیٹا ٹرانسفر کا کام کرتی  ہے۔

(جاری ہے)


گوگل فائلز ایپ میں بھی وائی فائی پر  فائل شیئرنگ کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن 480 ایم بی پی ایس پر ڈیٹا ٹرانسفر کرتی ہے جو  بلوٹوتھ سے بہت زیادہ ہے۔
اس میں ابتدائی کنکشن  ایپل کے ائیر ڈراپ کی طرح بلوٹوتھ پر ٹرانسفر کیا  جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے دوران ڈیٹآ کو WPA2 کے ساتھ انکرپٹ کیا جاتا ہے۔
بیم کو پہلی بار  اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ کے ساتھ 2011 میں جاری کیا گیا تھا۔ ایپل نے بھی اسی سال  آئی او ایس 7 ساتھ ائیر ڈراپ  جاری کیا تھا ۔ ائیر ڈراپ کو اینڈروئیڈ بیم کے مقابلےمیں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-10

More Technology Articles