Android Q will bring mandatory disk encryption to even low-end devices with Adiantum's help

Android Q Will Bring Mandatory Disk Encryption To Even Low-end Devices With Adiantum's Help

اینڈروئیڈ کیو میں لازمی ڈسک انکرپشن کا فیچر ہوگا

گوگل کی ہیکروں کے ساتھ رسہ کشی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ گوگل اینڈروئیڈ ڈیوائسز کو محفوظ بنانے کےلیے  دن رات کام کر رہا ہے۔ سیکورٹی کے حوالے سے گوگل نے  اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ کیو میں بھی کئی فیچر شامل کیے ہیں۔ ان فیچرز سے صارفین کے سمارٹ فونز پہلے سے زیادہ محفوظ  ہو جائیں گے۔
اینڈروئیڈ  کیو میں انکرپشن کے فیچر کو دو طرح سے بہتر بنایا گیا ہے۔
ایک طرف تو  انٹرنیٹ کنکشن  کو انکرپٹ کیا گیا ہےا ور دوسری طرف سٹوریج کو کےلیے  لازمی انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا  گیا ہے۔
سٹوریج کے معاملے میں اینڈروئیڈ کیو کی ڈیوائسز بشمول فونز، اینڈروئیڈ آٹو، اینڈروئیڈ ٹی وی وغیرہ میں صارفین کے ڈیٹا کو ایڈوانسڈ انکرپشن سٹینڈرڈ سے  انکرپٹ کیا جائے گا۔ ایک لمبے عرصے تک کم تر درجے کے ہارڈ وئیر کی حامل ڈیوائسز ڈسک انکرپشن سے بچی رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ کم تر درجے کے ہارڈ وئیر کی ڈیوائسز کے پروسیسر انکرپشن اور  ڈی کرپشن  کو آسانی سے سر انجام نہیں دے سکتے تھے۔
اب سمارٹ فون بنانے والی کمپنی گوگل کے نئے طریقہ کار اڈیانٹم(Adiantum) کے استعمال سے کم تر درجے کے ہارڈ وئیرز کی حامل ڈیوائسز میں بھی  سٹوریج انکرپشن کا فیچر شامل کر سکتی ہیں۔ ایڈیانٹم کورٹیم -اے 7 سی پی یو پر معیاری اے ای ایس  کے حامل طریقوں کےمقابلے میں  5 گنا تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔
اس فیچر سے سستے سمارٹ فون رکھنے والے صارفین بھی  سیکورٹی کے اہم ترین فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
گوگل نے بائیو میٹرک  تصدیق کو بہتر بنانے کے لیے بھی کافی کام کیا ہے۔ گوگل تصدیق کے دوسرےطریقوں جیسے ڈرائیونگ لائسنس پر بھی کام کر رہا ہے۔اینڈروئیڈ  انٹرنیٹ انکرپشن کے لیے ٹی ایل ایس 1.3 (TLS 1.3) کا استعمال کرے گا۔ گوگل سیکورٹی کے حوالے سے کمزور حصوں پر زیادہ محنت کر رہا ہے۔پچھلے سال سیکورٹی کی سب سے زیادہ خامیاں، کرنل، بلوٹوتھ اور میڈیا کنٹینر میں پائی گئی تھیں۔ گوگل نے ان کے لیے کئی طرح کی حکمت عملی اختیار کیں ہیں۔ ان کےبارے میں مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-11

More Technology Articles