Android Q will feature dark mode, live video captioning and lots more

Android Q Will Feature Dark Mode, Live Video Captioning And Lots More

اینڈروئیڈ کیو میں ڈارک موڈ، لائیو ویڈیو کیپشن اور دیگر بہت سے فیچرز ہونگے

گوگل نے اپنی سالانہ آئی / او کانفرنس میں  کئی اعلانات کیے ہیں۔ اس کانفرنس میں جس چیز کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے وہ اینڈروئیڈ کے اگلے ورژن کے فیچر ز ہوتے ہیں۔ اینڈروئیڈ کے اگلے ورژن کو فی الحال صرف کیو کے نام سے جانا جاتا ہے۔گوگل نے اس کا ڈویلپر اونلی بیٹا ورژن مارچ میں جاری کیا  تھا۔ اب اینڈروئیڈ کی سینئر ڈائریکٹر  سٹیفینی کوتھبرسٹن نے  اینڈروئیڈ کیو کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کیں۔

اینڈروئیڈ  کیو کا سب سے اہم فیچر ڈارک موڈ ہے۔اس فیچر کو کوئیک سیٹنگ میں ٹوگل سے فوری طور پر فعال کیا جاتا سکتا ہے جبکہ بیٹری سیور موڈ میں یہ خود کار طور پر فعال ہو جاتا ہے۔اس کے سکرین شاٹ سے لگتا ہے کہ  ڈارک موڈ ہر ایپلی کیشن پر اپلائی ہوگا، چاہے اسے گوگل نے بنایا ہو یا دوسرے ڈویلپر نے۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ کیو کا دوسرا اہم فیچر  لائیو کیپشن کا ہے۔

اگر آپ کوئی ویڈیو دیکھ رہے ہونگے تو گوگل کا مشین لرننگ الگورتھم  والیوم بٹن پریس کرنے اور ”لائیو کیپشن“ پر کلک کرنے سے  فوراً ہی ویڈیو کا  لائیو کیپشن دکھائے گا۔ لائیو کیپشن کا بٹن سکرین پر والیوم سلائیڈر کے ساتھ ظاہر ہوگا۔گوگل یہ سب آن ڈیوائس کرے گا ، یعنی اس فیچر کے لیے انٹرنیٹ کا موجود ہونا ضروری نہیں۔
یہی آن ڈیوائس مشین لرننگ  اب  جی میل اور گوگل کی پانی میسجنگ ایپ میں سمارٹ ریپلائی  کے فیچر کو بہتر کرنے میں مدد دے رہی ہے۔
لیکن اینڈروئیڈ  کیو میں نوٹی فیکیشن ایریا میں کسی بھی ایپ میں سمارٹ ریپلائی کی تجویز دی جا سکے گی۔
سمارٹ ریپلائی آپ کے نوٹی فیکیشن کی بنیاد پر  دوسرے ایکشنز کی تجویز بھی دے سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی آپ کو کوئی پتا بھیجے  تو  سمارٹ ریپلائی اسے گوگل میپس میں شامل کرنے کی تجویز دے گا۔
اینڈروئیڈ کیو کی پہلی ڈویلپر ریلیز میں سب سے زیادہ پرائیویسی پر توجہ دی گئی تھی۔
اب گوگل نے بتایا کہ انہوں نے اینڈروئیڈ کیو میں 50 نئی پرائیویسی اور سیکورٹی سیٹنگ شامل کی ہیں۔ ان میں سب سےاہم نئی لوکیشن سروسز سٹینگز ہیں، جس سے صارفین لوکیشن ٹریکنگ کو محدود کر سکتے ہیں۔ نئی سیٹنگز سے ایپس آپ کے فون میں میڈیا اور دوسری معلومات جیسے  آئی ایم ای آئی اور سیریل نمبر تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گی۔
پچھلے سال اینڈروئیڈ  میں ڈیجیٹل ویل بینگ (digital wellbeing) کے فیچر متعارف کرائے گئے تھے۔
ان فیچرز کا مقصد صارفین کو فون  کی لت سے نجات دلانا تھا۔اس بار گوگل نے اینڈروئیڈ کیو میں ”فوکس موڈ“ شامل کیا ہے۔یہ فیچر صارفین کی توجہ بٹنے سے روکے گا۔ اس کے لیے غالباً یہ نوٹی فیکیشن اورالرٹس کو بلاک کرے اور آپ کے قریبی رابطہ نمبروں کو آپ سے رابطے کی اجازت دے گا۔ اینڈروئیڈ کیو میں والدین کے لیے بھی کئی فیچرز ہیں، جن سے وہ بچوں کے فون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ان ٹولز سے والدین اپنے فون سے ہی بچوں کے فون کو ریویو کر سکتے ہیں، ان کے فون کے استعمال کے وقت کا تعین کر سکتے ہیں۔
گوگل نے نیا چیٹ بیسڈ انٹرفیس  ببلز بھی متعارف کرایا ہے۔اس سے صارفین میسجنگ تک فوری طور پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔گوگل اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم میں  فولڈ ایبل ڈسپلے کی سپورٹ بھی شامل کر رہا ہے۔ اس سال کئی کمپنیاں فولڈ ایبل فون بنائیں گی۔
گوگل نے اینڈروئیڈ کیو کی عام دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا۔ گوگل اس گرما میں ہی اینڈروئیڈ کیو کا نام  اور تاریخ اجرا کا اعلان کرے گا۔
کیو بیٹا 3 اب 21 ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ ان میں تمام پکسل ڈیوائسز بھی شامل ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-08

More Technology Articles