Android turns 10 powers 88 percent of the smartphones today

Android Turns 10 Powers 88 Percent Of The Smartphones Today

اینڈروئیڈ 10 سال کا ہوگیا۔ آج کے 88 فیصد سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ انسٹال ہے

سب سے مقبول موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ  10 سال کا  ہوگیا ہے۔اسے سب سے پہلے T-Mobile G1میں میں  متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ فون ایچ ٹی سی  نے بنایا تھا اور اس میں  اینڈروئیڈ کا ورژن 1.1 انسٹال تھا۔
اینڈروئیڈ سے پہلے مارکیٹ میں ایپل کے آئی اور ایس اور نوکیا کے سمبئین کا راج تھا۔ اس لیے  اینڈروئیڈ کو مارکیٹ میں جگہ بنانے میں تھوڑا وقت لگا۔

2010 کے آخر میں اینڈروئیڈ   اپنے حریف موبائل  آپریٹنگ سسٹمز کو پیچھے چھوڑ کر مارکیٹ میں سب سے اوپر آگیا۔

(جاری ہے)


آج  اینڈروئیڈ 88 فیصد سمارٹ فونز میں انسٹال ہے جبکہ آئی او ایس کا مارکیٹ شیئر 11.9 فیصد ہے۔ اینڈروئیڈ کی مقبولیت سے سب سے اہم وجہ اس کا اوپن سورس اور سستے  ترین سے مہنگے سمارٹ فونز ، سب کے لیے دستیاب ہونا ہے۔
اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژنز کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاتے رہتے ہییں۔ آج آپ ذیل کی ویڈیو میں اینڈروئیڈ کے پہلے ورژن کے بارے میں جانیں۔ ویڈیو میں گوگل کا سٹاف اس ورژن کا تعارف کرا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-24

More Technology Articles